کلکٹر کی گاڑی کے جرمانے ادا کردیئے گئے

   

حیدرآباد۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) ضلع جنگاؤں کے کلکٹر کی سرکاری گاڑی پر عائد تمام چالانات ادا کردیئے گئے ۔ واضح رہے کہ کل روزنامہ سیاست کے علاوہ دوسرے میڈیا میں ضلع جنگاؤں کے کلکٹر کی سرکاری گاڑی پر عائد کردہ چالانات اور زیر التواء جرمانہ کی خبر شائع ہوئی تھی جس میں عام افراد اور سرکاری اعلیٰ عہدیداروں سے جرمانہ وصول کرنے میں جانبداری سے کام کرنے کا پولیس پر الزام عائد کیا گیا اور یہ خبر سوشل میڈیا میں بھی تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس کے بعد کلکٹریٹ نے نیکھالہ کے بحیثیت کلکٹر خدمات انجام دینے کے دوران عائد کردہ 23 چالانات کے 22,905 روپے کے جرمانے ادا کردیئے ۔ موجودہ کلکٹر شیوا لنگیا کی ہدایت پر کلکٹریٹ کے عملہ نے جرمانہ کی رقم ادا کردی۔ N