کلکٹر کے ہاتھوں ڈاکٹرس اسوسی ایشن کی ڈائری کی اجرائی

   

سنگا ریڈی۔ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر وی کرانتی نے تلنگانہ ایگری ڈاکٹرس اسوسی ایشن’ ڈائری-2025 اور کیلنڈر کا اجراء کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زرعی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ تمام کسانوں کو قابل رسائی مشورے اور تجاویز فراہم کریں تاکہ بہتر کاشت کرتے ہوئے فائدہ حاصل کر سکے۔ اس موقع پر انہوں نے نئے سال 2025 کی مبارکباد دی۔ ضلع زراعت آفیسر سری کے سیوا پرساد ، چیئرمین زرعی ایسوسی ایشن امبیکاسانی، اے ڈی اے راجو، سرینواس پرساد، اوشا ،سریکانت اور دیگر نے شرکت کی۔