کلکی اے ڈی 2898 کی ریلیز کی تیاریاں عروج پر

   

حیدرآباد ۔ فلم کلکی اے ڈی 2898 تیلگو سنیما میں سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے کیونکہ پربھاس نے فلم مہانتی کے شہرت یافتہ کے ناگ اشون کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ فلم 9 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم بنانے والوں نے اس فلم سے پربھاس کی پہلی تصویرکو بھیروا کے طور پر ظاہر کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔ ایک سوپر اسٹار کی اس اچانک ریلیز نے فلم کی گونج کو مکمل طور پر ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔ خبروں کے مطابق آنے والے دنوں میں پربھاس کے کردار اور شکل وصورت کو نمایاں کرنے والی مزید خوش گوار چیزیں سامنے آئیں گی۔ پربھاس ایک سوپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں اور مداحوں کو اس صنف اور پس منظر کی عادت ڈالنے کے لیے، ناگ اشون نے آنے والے دنوں میں کچھ دلچسپ چیزیں جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ دیپیکا پڈکون، دیشا پٹانی، امیتابہ بچن اور کمل ہاسن اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سنتوش نارائنن نے موسیقی ترتیب دی ہے اور وجیانتی موویزکا پروڈکشن ہاؤس ہے۔ علاوہ ازیں اس فلم کو 2024 کی چند بڑی فلموں میں شامل ہے کس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔