کلیان جویلرس کے نئے شوروم کا چارمینار حیدرآباد میں اکینینی ناگرجنا کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : کلیان جویلرس جو کہ ہندوستان کا نہایت بھروسہ مند اور سرکردہ جویلری برانڈ ہے ۔ اس نے چارمینار حیدرآباد میں اس کے نئے شوروم کے افتتاح کا اعلان کیا ہے ۔ اس بالکل نئے شوروم کا افتتاح کلیان جویلرس کے برانڈ ایمبسیڈر اکنینی ناگرجنا نے انجام دیا ۔ یہ ریاست میں کمپنی کا آٹھواں شوروم ہے ۔ اس شوروم پر کلیان جویلرس کی جانب سے نفیس ڈیزائن کی صف ہوگی ۔ نیو شوروم کے افتتاح کے سلسلے میں تبصرہ کرتے ہوئے رمیش کلیانارمن ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کلیان جویلرس نے کہا حیدرآباد میں ان نئے شورومس کے افتتاح کا ہمارا مقصد ایک مکمل ماحولیاتی نظام بنانا ہے اور اپنے گاہکوں کی مخصوص ضرورتوں کو پورا کرنا ہے ۔ اس موقع پر کلیان جویلرس نے دلچسپ پیشکشوں کا اعلان کیا ہے ۔ مارکیٹ میں سب سے کم دام اور معیار کی پابندی اس جویلرس کی خصوصیت ہے ۔۔