کلیان سنگھ کو ضمانت

   

ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے سابق چیف منسٹر اترپردیش اور بی جے پی لیڈر کلیان سنگھ کو بابری مسجد کے انہدام سے متعلق فوجداری کیس کے سلسلے میں ہفتہ کو ضمانت عطا کردی۔ کلیان سنگھ نے جاریہ ماہ کے اوائل گورنر راجستھان کی حیثیت سے اپنی میعاد مکمل کی ہے۔ اس عہدہ نے ان کو اپنی میعاد کے دوران دستوری منصب پر فائز ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فوجداری مقدمہ میں ماخوذ کرنے سے بچایا ہوا تھا۔