کلیان لکشمی و شادی مبارک درخواستوں کی منظوری ،

   

Ferty9 Clinic

رکن اسمبلی پرشانت ریڈی کی دستخط
نظام آباد۔ 13نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے ویلپور، بھیمگل اور ایڑگٹلہ منڈلوں سے تعلق رکھنے والے 223 مستحق جوڑوں کی ’’کلیان لکشمی‘‘ اور ’’شادی مبارک‘‘ اسکیموں کی درخواستوں کو سابق وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹر پرشانت ریڈی نے منظوری دیتے ہوئے دستخط کیااوراس موقع پر رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹر پرشانت ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی موجودہ کانگریس حکومت اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو اپنے انتخابی وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ’’تولہ سونا‘‘ اسکیم کو فوری طور پر نافذ کرنا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’کلیانہ لکشمی‘‘ اور ’’شادی مبارک‘‘ کے استفا دہ کنندگان کو ایک لاکھ روپئے کے چیک کے ساتھ ساتھ ایک تولہ سونا بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا جس پر فوری عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ۔مسٹر پرشانت ریڈی نے مزید کہا کہ صرف نئی درخواست گزار نہیں بلکہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک ’’کلیانہ لکشمی‘‘ یا ’’شادی مبارک‘‘ کے تحت چیک حاصل کرنے والے تمام استفا دہ کنندگان کو بھی ’’تولہ سونا‘‘ دینے کا اعلان کیا جائے، تاکہ حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل اور عوام کے اعتماد کو برقرار رکھ سکے۔