کلینکل ٹرائیل کے نام لڑکی کو حاملہ بنانے کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ /6 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقے بنجارہ ہلز میں پیش آئے ایک واقعہ میں کلینکل ٹرائیل کے نام پر غیرشادی شدہ لڑکی کو حاملہ کردیا گیا ۔ بانجھ پن کا علاج کرنے والے ایک آئی وی ایف ادارے نے کاماریڈی سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی پر تجربات کئے جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بانجھ پن سنٹر کے ڈاکٹرس نے لڑکی کو ایسے ادویات دی جس کے نتیجہ میں اس کی طبعیت بگڑ گئی اور اسے امیرپیٹ میں واقع ایک دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے بنجارہ ہلز پولیس میں شکایت درج کروانے پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔