’ کلین عثمانیہ گرین عثمانیہ‘ پروگرام کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : یوم آزادی تقاریب کے موقع پر عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس مین روڈ پر این سی سی گیٹ تا آرٹس کالج صفائی کرنے کا ایک بڑا پروگرام ’ کلین عثمانیہ گرین عثمانیہ ۔ ایک قدم سواچھتا کی اوور ‘ منعقد کیا گیا ۔ پروفیسر ڈی رویندر ، وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے ہر ایک کو ان کے اطراف میں صفائی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا اور پڑوس میں نان ۔ بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک کچہرے پر تشویش کا اظہار کیا جس سے یکو سسٹم کو نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو پلاسٹک کا استعمال اور ڈسپوز ذمہ داری کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر ہم آج ماحولیات کا تحفظ کریں تو ہی مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک گرین اینڈ کلین ورلڈ کی گیارنٹی دے سکتے ہیں ۔۔