کل تک جو گاڑی ڈرائیور اور ٹرالی مزدور تھے آج مالک ہیں

   

Ferty9 Clinic

حضورآباد کے استفادہ کنندہ دلتوں کو ٹریکٹر و ماروتی کی فراہمی، ریاستی وزراء کا خطاب

کریم نگر ۔دلتوں کی بہبودی کے لئے وزیر اعلی کے سی آر کی زیر قیادت ریاستی حکومت بھر پور جوش و عزم کے ساتھ اقدامات کررہی ہے۔ کل تک جو افراد ڈرائیور کے خدمات انجام دے رہے تھے آج سواری کے مالک ہیں اس سے دلت بندھو اسکیم کے وقار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر سماجی بہبود کے ایشور نے کیا ۔ بروز جمعرات کلکٹریٹ احاطہ میں دلت بندھو مستفید افراد کو وزیر سماجی بہبود کے۔ایشور نے ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر کے ہمراہ دلت بندھو کے مستفید افراد کے منتخب کردہ چار یونٹوں کو سواریوں کی فراہمی کی۔ اس موقع پر وزیر کے۔ ایشور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار یونٹوں کے منتخب کردہ مستفید افراد میں 2 ٹراکٹر ایک ٹرالی ، ایک کار کی فراہمی کی گئی۔ دلت بندھو کے ذریعہ معاشی ترقی کے بھروسہ کے ساتھ انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات گنگولاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح پرریاست تلنگانہ واحد ریاست ہے جس نے دلتوں کے بہبود کے لئے اسطرح کے اسکیم کو متعارف کیا ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تمام طبقات کی ترقی کے خواب کی تعبیر کے سی آر کی متعارف کردہ اسکیم ہے۔ کل تک جو ڈرائیور کے خدمات انجام دے رہے تھے آج خود سواری کے مالک ہیں سابقہ میں مزدور آج ٹرالی کے مالک ہیں اس سے دلت بندھو اسکیم کے وقار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ مرحلہ واری تمام اہل دلتوں کیلئے دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری کی جائیگی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے دلت بندھو اسکیم کے تحت سواروپا۔راجیا کے جوڑے کو ٹراکٹر ، کمارمما۔کنکیا کے جوڑے کو ٹراکٹر ، جی سوگونا ۔ موگلی جوڑے کو ٹرالی شنکر کو ماروتی کار کی فراہمی کی۔ اس موقع پر مئیر سنیل راؤ ، ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن ،محکمہ حمل و نقل معاون کمشنر ایم چندراشیکھر ، ای ڈی ایس سی کارپوریشن سوریش ، عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔