کل جماعتی میٹنگ میں نہیں بلانے پر آر جے ڈی ناراض

   

نئی دہلی، 19جون (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) نے چین کے معاملہ پر بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں مدعو نہیں کئے جانے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے ۔آر جے ڈی کے رکن منوج کمار جھا نے وزیراعظم نریندر کو خط لکھ کر کہاکہ راجیہ سبھا میں انکی پارٹی کے پانچ اراکین ہیں اور بہار میں ان کی پارٹی اہم اپوزیشن جماعت ہے ۔مسٹر جھا نے کہاکہ قومی اہمیت کی اس میٹنگ میں کئی چھوٹی جماعتوں کو مدعو کیا گیا جبکہ آر جے ڈی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں انکی پارٹی کے پانچ اراکین ہیں، ساتھ ہی بہار اسمبلی میں آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔