کل جماعتی وفاق مہاراشٹرا کا 18 اکتوبر کو رام گری مٹھ کی طرف کوچ کرنے کا اعلان

   

اورنگ آباد : اورنگ آباد میں کُل جماعتی وفاق نے ایک اہم فیصلہ میں گستاخ رسول ؐ ملعون رام گری مٹھ جانے اعلان کیا ہے ۔ یہاں عالمگیر ہال بیتُ الیتیم شاہی مسجد میں کُل جماعتی وفاق مہاراشٹرا کی ایک مشاورتی نشست منعقد ہوئی۔ میزبانی مسلم نمائندہ کونسل اورنگ آباد نے کی۔ مہاراشٹرا وفاق کے صدر ضیاء الدین صدیقی کی صدارت میں نشست میں 18 اکتوبر کو رام گری مٹھ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ رام گیری جس نے کچھ دن پہلے شان رسالت ؐ میں گستاخی کی تھی اور حکومت نے اسے گرفتار کرنے کے بجائے اس کی پیٹھ تھتھپائی تھی۔ اس نشست میں مہاراشٹرا سے تقریباً 80 افراد نے شرکت کی جن میں مولانا رفیع الدین اشرفی ‘ مولانا طفیل ندوی ، مولانا مفتی اعجاز ، مولانا اطہر حسین اشرفی ، مولانا فاران ، ایڈوکیٹ نصیر فاروقی ، مولانا صاد ندوی ، چاند دادا صاحب ، کُل جماعتی وفاق بھساول کے ارکان ڈاکٹر مجیب، کاشف، فاروق ، حافظ زبیر ، زبیر ھدائ ، مجیب پٹیل ، مولانا فاروق ، ارشاد احمد ، قاضی افضل ایدین ، مولانا تابش ملی ‘شکیل حنان ، اور دیگر اضلاع اور مقامات سے ملّی شخصیات شامل ہوئی۔ مسلم نمائندہ کونسل اورنگ آباد مجلس عاملہ کے ارکان، مہاراشٹرا وفاق کے کوآرڈینیٹر شیخ منتخب الدین موجود تھے ۔سبھی نے دو فیصلے کئے ۔ 12 اکتوبر جمعہ کو مہاراشٹرا میں ایک ساتھ حکومت کو یادداشت دی جائے گی اور اس ملعون کو گرفتار نہ کیا گیا تو 18 اکتوبر جمعہ تمام مہاراشٹرا سے عوام اورنگ آباد جمع ہونگے اور نماز جمعہ کے بعد سرلا بیٹ رام گری مٹھ کی طرف کوچ کرینگے ۔ وفاق نے تمام شرکاء سے اپیل کی وہ اپنے علاقوں میں ان فیصلوں کے تعلق سے آگاہ کریں ۔ صدر وفاق ضیاء الدین صدیقی نے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ نے ہماری دعوت پر لبیک کہا اور اُمّت کے حق میں فیصلے کرنے مددگار ثابت ہوئے۔ ان فیصلوں کو نافذ کرنے منصوبہ بندی ہونی چاہیے اور اللہ سے مدد مانگنی چاہیے ۔ ہمیں تین مرحلوں سے گزرنا ہے پہلا تو یہ کے اللہ سے مدد ،ہمت اور حوصلہ مانگیں ، پھر توکل کے ساتھ مضبوط منصوبہ بندی کریں اور اسے نافذ کرنے کی کوشش کریں ۔نشست کے اختتام پر تمام شرکاء 20 دن سے جاری کُل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کے زنجیری مظاہرے دہلی گیٹ پہنچے جہاں پریس کانفرنس میں ان فیصلوں کہ اعلان کیا گیااور عوام سے اپیل کی گئی کہ ان فیصلوں کے نفاذ میں مدد کریں۔