متھورا : بہار کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گپتیشور پانڈے آج کل نئے رول میں دیکھے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے سبکدوشی کے بعد زعفرانی لباس اختیار کرلیا اور متھورا میں مذہبی قصے سناتے ہوئے لوگوں کو نصیحت کررہے ہیں۔ بتایا گیا کہ انھوں نے ایک سال تک بھگوت گیتا کا مطالعہ کیا اور اب کتھا واچک بن چکے ہیں۔ وہ چیتنیا وہار میں پرشار پیٹھ کے برنداون میں ساتوں روز بھگوت کتھا سناتے ہیں۔ اِس سیریز کا آغاز اتوار کو مرکزی وزیر اشونی چوبے نے کیا۔