کل سے بجٹ اجلاس ‘ اسمبلی کے اطراف ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد : یکم ۔ فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے جمعہ سے بجٹ سیشن کے پیش نظر اسمبلی کے اطراف و اکناف علاقوں میں ٹریفک تحدیدات عائد کئے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک کے اعلامیہ کے مطابق /3 فبروری سے بجٹ سیشن کے اختتام تک صبح 9 بجے تا 3 بجے (صرف اتوار چھوڑکر) تحدیدات عمل میں رہیں گے ۔ ٹریفک پولیس نے جاریہ سیشن کے پیش نظر عوام کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے چونکہ ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے ۔ تلگو تلی ، اقبال مینار ، رویندر بھارتی ، نرنک کاری بھون ، مانصاحب ٹینک ، نیو ایم ایل اے کوارٹرس ، ایم جے مارکٹ ، بی آر کے بھون ، آدرش نگر ، جوبلی ہلز چیک پوسٹ ، ای ایس آئی ہاسپٹل ،سی ٹی او جنکشن اور سکندرآباد کے دیگر علاقوں کی ٹریفک بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔ اجلاس کے پیش نظر عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے مقررہ مقامات کو سفر کرنے کیلئے قبل از وقت روانہ ہوں ۔ ب