کل سے ٹرین سرویس جزوی طور پر شروع کرنے ریلویز کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز نے /12 مئی سے جزوی طور پر پاسنجر ٹرین سرویس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کا آغاز نئی دہلی سے 15جوڑی ٹرینوں کے آپریشن کے ساتھ شروع ہوگا جس کیلئے آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی سہولت ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق پٹنہ ، رانچی ، سکندرآباد ، بنگلورو ، چینائی ، ممبئی سنٹرل ، احمد آباد اور دیگر مقامات سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی جو اے سی ہوں گی ۔ /11 مئی کو شام 4 بجے سے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائیٹ پر آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے ۔