کل نیشنل ہینڈ لوم ڈے ‘ تلنگانہ کی اشیا کی نمائش کی جائے گی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 5 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) ڈائرکٹر ہینڈ لومس و ٹیکسٹائیلس شیلجا رما ائیر نے بتایا کہ 7 اگسٹ کو نیشنل ہینڈ لوم ڈے کے موقع پر تلنگانہ کے بافندوں کی اشیا کی نمائش بھی کی جائے گی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال نئی نسل کے ڈیزائنر سیکشن کو متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ ابھرتے ہوئے ڈیزائنرس کی ہینڈ لومس کے استعمال کیلئے حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 اگسٹ کو نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ریاست کے ہینڈ لوم بافندوں کیلئے موقع ہوگا اور ان کی اشیا کو فروغ دینے کیلئے نمائش کا اہتمام کیا جائیگا ۔ ہر سال ہینڈ لومس کی مختلف اشیا کو فروغ دینے کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔