سرکردہ شخصیتوں کی شرکت کی ، اودھیش رانی باوا کا اظہار تشکر
حیدرآباد۔ 27 جولائی (راست) کل ہند انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیراہتمام دو روزہ قومی سمینار بعنوان ’’حسرت موہانی‘‘ 26 اور 27 جولائی کو اُردو ہال، حمایت نگر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ 26 جولائی کو پروگرام کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ افتتاحی نشست 10 بجے دن سے شروع ہوئی۔ کامریڈ پینوگنڈا لکشمی نارائنا، کامریڈ عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ، ڈاکٹر سکھدیو سنگھ سرسا، جناب منتھل شرما، ڈاکٹر پونم سنگھ، ڈاکٹر منموہن داس مجلس منتظمہ میں شامل تھے۔ ڈاکٹر اودیش رانی باوا نے خیرمقدمی خطاب کیا۔ اس کے بعد کامریڈ چاڈا وینکٹ ریڈی نے افتتاحی خطاب کیا۔ پروفیسر ایس ستیہ نارائنا سابق وائس چانسلر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ ڈاکٹر دیوراجو مہاراجو نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈاکٹر ای پرساد ای جنرل سیکریٹری اے پی ، پی ڈبلیو نے تہنیت پیش کی۔ اس کے بعد دوپہر 2 تا 6 بجے شام پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈاکٹر سبرجیت سنگھ، جناب کماراسبوج، ڈاکٹر نتھلیش کمار، ڈاکٹر سنیتا گپتا مجلس منتظمہ میں شامل تھے۔ پروفیسر کیرتی مالینی، وٹھل راؤ جاؤلے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مرہٹواڑہ یونیورسٹی (مہاراشٹرا) مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروفیسر عرشیہ جبین، ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر روبی خاتون، ڈاکٹر رفیعہ نوشین، ڈاکٹر جاوید ندیم، محترمہ مہہ جبین نے حسرت موہانی پر مقالے پیش کئے۔ ڈاکٹر ارجمند آراء اور جناب وی تیواری نے خطاب کیا۔ 27 جولائی بروز اتوار اُردو ہال میں ہی صبح 9 تا 11 بجے دن دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈاکٹر رابندر ناتھ رائے، ڈاکٹر سنجے سریواستو مجلس منتظمہ میں شامل تھے۔ جناب لاکیش وانکھیڈے ، ڈاکٹر اودھیش رانی باوا اور ایس کے گنگا مجلس منتظمہ میں شامل تھے۔ جناب زاہد خان اور محترمہ مہہ جبین نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر نکہت آراء شاہین نے شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد قومی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ کامریڈ پینو گنڈا لکشمی نارائنا نے بھی خطاب کیا۔ قومی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سکھدیو سرسا نے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں جناب پی لکشمی نارائن، کامریڈ عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ، ڈاکٹر سکھدیو سنگھ سرسا قومی جنرل سیکریٹری نیشنل پی ڈبلیو اے، ڈاکٹر راہول سدرشن جنرل سیکریٹری تلنگانہ پی ڈبلیو اے، ڈاکٹر اودھیش رانی باوا، جناب ٹی ایس نٹراجن، ڈاکٹر موہن داس، ڈاکٹر پونم سنگھ، جناب نتھل شرما، ڈاکٹر نکہت آراء شاہین، ڈاکٹر پلیرو ویرا سوامی صدر تلنگانہ پی ڈبلیو اے نے شرکت کی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر تلنگانہ ای پی ڈبلیو اے کی صدر ڈاکٹر اودھیش رانی باوا نے ادیبوں، شعراء، پروفیسرس، اساتذہ ، شرکاء اور محبان اردو سے شکریہ ادا کیا۔