مختلف زبانوں میں اصلاح معاشرہ پر خطابات ، مفتی محمد مستان علی کا خطاب
حیدرآباد : /26 جنوری (راست) مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے جامعہ کی مجوزہ دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے تفصیلات کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کی تیاریاں سرعت سے جاری ہیں ۔ تمام مہمانان خصوصی اپنی آمد کی توثیق کی ہے ۔ عیدگاہ میرعالم کے میدان کی صفائی کا کام محکمہ بلدیہ کی جانب سے مسلسل جاری ہے ۔ یہ کانفرنس /3 ، /4 فبروری کو عیدگاہ میرعالم میں منعقد ہورہی ہے ۔ /3 فبروری صبح 9 تا /4 فبروری قبل عشاء مسلسل 41 گھنٹے جاری ہے ۔ اس کانفرنس کا افتتاح مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کے دعائیہ کلمات سے ہوگا ۔ اجتماع میں ہندوستان کی مختلف زبانوں ، انگریزی ، تلگو ، عربی ، ہندی ، پنجابی ، کنڑی ، مراٹھی ، گجراتی ، نیپالی وغیرہ میں تقاریر ہوں گے ۔ کانفرنس گاہ میں شرکاء کے لئے مطبخ اور پینے کا پانی ، وضو خانہ اور استقبالیہ کاؤنٹر ، مکتبہ المومنات ، نمائش خطاطی ، آثار مبارک کی زیارت کیلئے علحدہ علحدہ پنڈال لگائے جارہے ہیں ۔ جناب محمد محمود علی ، مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ ، حافظ محمد مظفر حسین خاں ، مولانا پیر سید محمود حسینی قادری الرفاعی ، مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری ، مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ ، پروفیسر ڈاکٹر سراج الرحمن فاروقی نقشبندی ، پروفیسر ڈاکٹر قمرالنساء بیگم (امریکہ) ، عالمہ واجدہ خاتون (پنجاب) ، مفتیہ شفقت فاطمہ (بیجاپور) ، مفتیہ نازیہ عزیز (آندھراپردیش) ، مفتیہ محمدی نور صبا (صدر معلمہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ رائچور کرناٹک) ، مفتیہ سمیرہ خاتون ، عالمہ انعم فاطمہ (یو پی) ، عالمہ شمیمہ خاتون (بہار) ، قاریہ لسیرہ (راجستھان) ، عالمہ شمع فاطمہ (نیپال) ، قاریہ نازیہ (دہلی) ، ان کے علاوہ مقامی مقررین و مقررات شرکت کریں گی ۔ مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے خواتین کانفرنس میں شرکت کی خواہش کئے ہیں ۔