حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : کل ہند داغ دہلوی فاونڈیشن حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام ’ داغ دہلوی یادگار تقاریب ‘ کے ضمن میں 15 فروری کو ایک بین الاقوامی علمی و ادبی سمینار منعقد ہوگا ۔ شریک معتمد محمد سجاد حسین کے مطابق سمینار میں بین الاقوامی سطح کے ممتاز اسکالرز ملک و بیرون ملک سے شرکت کریں گے اور اپنے مقالے پیش کریں گے ۔ علاوہ ازیں شہر حیدرآباد کی ممتاز جامعات عثمانیہ یونیورسٹی ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ جامعہ گلبرگہ ، مدراس یونیورسٹی ، راجستھان یونیورسٹی ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، دہلی یونیورسٹی ، لکھنو یونیورسٹی وغیرہ کے اساتذہ ، ریسرچ اسکالرز ، داغ دہلوی کی شاعری ، فکر و فن کے علاوہ ان کے قیام حیدرآباد ، رامپور ، امرتسر ، اجمیر ، جئے پور ، آگرہ ، کے حوالہ سے مقالے پیش کریں گے ۔ صدر فاونڈیشن جناب مسکین احمد نگرانی کریں گے ۔ کنوینرس ڈاکٹر جہانگیر احساس اور محمد آصف علی سے 8790687051 ۔ 9395572379 پر ربط کریں اور اپنے نام رجسٹر کروائیں ۔۔