کل ہند صنعتی نمائش کا آغاز ، ٹریفک تحدیدات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں 85 ویں کل ہند صنعتی نمائش جو ہر سال کی طرح اس سال بھی ایگزیبیشن گراونڈ نامپلی پر شروع ہوچکی ہے ۔ نمائش کے پیش نظر یکم جنوری سے 15 فروری کے درمیان ہر روز شام 4 بجے سے آدھی رات تک ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کے مطابق ایس اے بازار اور جام باغ کی طرف سے نامپلی کی طرف آنے والی آر ٹی سی بسیں ، خانگی بسیں اور بھاری گاڑیوں کو عابد روڈ جنکشن کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور پولیس کنٹرول روم اور بشیر باغ سے نامپلی کی طرف بسوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کو عابد روڈ کی طرف موڑ دیا جارہا ہے ۔ اسی طرح بیگم بازار سے مالا کنٹہ کی طرف بھاری اور درمیانی موٹر گاڑیوں کو دارالسلام اور یکمینار ، نامپلی کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اور دارالسلام سے افضل گنج یا عابد روڈ کی طرف جانے والی گاڑیوں کو بیگم بازار سٹی کالج اور نیا پل کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ معظم جاہی مارکٹ ، گاندھی بھون ، نامپلی جنکشن کے راستے سے گریز کریں ۔ خاص طور پر روزانہ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک نمائش کے اختتام تک متبادل راستے اختیار کریں ۔۔ ش