عمر رسیدہ افراد کیلئے صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے گاڑیوں سے مشاہدہ کرنے کی سہولت رہے گی
حیدرآباد 30 دسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر آئی ٹی و صنعت و صدر نمائش سوسائٹی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ یکم جنوری کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نمائش میدان پر 83 ویں کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ یکم جنوری تا 15 فروری نمائش جاری رہیگی ۔ داخلہ فیس 40 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ گذشتہ 8 دہوں سے نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ میں ہونے والی کل ہند نمائش کی قومی سطح پر اہمیت ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے سرکاری و خانگی شعبہ نمائش میں اسٹالس لگاتے ہیں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے شہر پہونچکر عوام نمائش کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ضرورت کی اشیاء خریدتے ہیں نمائش میں 2400 اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔ مختلف اشیاء کی تجارت اور ایک ہی جگہ تمام اشیاء کی فروخت کیلئے سوسائٹی کی جانب سے ہر سال نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اسٹالس لگانے والے تاجرین کو آمدنی ہوتی ہے اور عوام کو ایک ہی مقام پر تمام اشیاء دستیاب ہوجاتی ہے ۔ نمائش کو دیکھنے اور خریداری کرنے اور سیر و تفریح کرنے لاکھوں عوام پہونچتے ہیں ان کی سیکوریٹی کیلئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔ آتشزدگی واقعات پر فوری کنٹرول کرنے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ صدر نمائش سوسائٹی سریدھر بابو نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد کو صبح 11 تا دوپہر 3 بجے تک گاڑیوں میں مشاہدہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ نمائش کے پیش نظر آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ نامپلی اور گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن نمائش میدان کے قریب ہیں ۔ میاں پور ‘ناگول‘ رائے درگم کے درمیان چلنے والی میٹرو ٹرینوں کو نمائش کے پیش نظر دیر رات تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میٹرو ریل کیلئے اسپیشل ٹکٹ کاونٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ 2