کل ہند مجلس مشاورت کی نیوزی لینڈ کے سفیر سے ملاقات

,

   

Ferty9 Clinic

پچھلے دنوں مجلس مشاورت کے ایک وفد نے دہلی میں نیوزی لینڈ کے سفارت خانے میں نیوزی لینڈ کے سفیر جوننا کمپرس سے ملاقات کی، اور دھشت گردی کے حملے کے لیے رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی وزیر اعظم کی انسانیت دوستی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
وفد مجلس مشاورت کے صدر نوید احمد کی قیادت میں گیا، انہوں نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی اس انسانی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور آج کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کی قیادت سارے دنیا کے لیے ایک مثال ہے، سب ملک کے سربراہان کو ان سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
مجلس مشاورت کے ذمہ داران نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک عالمی کانفرنس بلانے والے ہیں۔ جس میں تمام پارٹیوں کے سربراہ موجود رہیں گے۔
انہوں نے سفیر کو دہلی اسلامک کلچر سینٹر میں انے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کے لئے ایک خط بھی روانہ کیا۔
جس میں ان کو مبارک باد دی گئی اور اس معاملے میں انکو مزید اگے بڑھنے کی صلاح دی گئی۔