کل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : سالانہ کل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم کا 10 ستمبر یکشنبہ 10 بجے صبح چھلہ مولا علی املی بن یاقوت پورہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ یہ بات بانی جلوس مولانا سید دلدار حسین عابدی نے بتائی اور کہا کہ سالہا سال کی طرح اس سال بھی تلنگانہ ریاست کے علاوہ ہندوستان کے دیگر اسٹیٹ یو پی ، کرناٹک ، ٹاملناڈو ، آندھرا پردیش کے مشہور معروف ماتمی انجمن اپنے صاحب بیاض اور ماتمداروں کے ہمراہ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کررہے ہیں ۔ آغاز پر چھلہ مولا علی املی بن پر صدر نوحہ خواں انجمن گلشن حسینیہ میر ہادی علی منبر سے وداعی نوحہ پیش کریں گے ۔ جب کہ مولانا مرزا امام علی بیگ عمار حیدرآبادی بمکان علی آقا کربلائی ، مولانا حیدر زیدی استقبالیہ مرکزی ماتمی جلوس کے مقام تالاب کٹہ بھوانی نگر پر بانی جلوس مولانا سید دلدار حسین عابدی کا بیان ہوگا ۔ مرکزی مقام مجلس پر مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا عاشور خانہ حضرت قائم امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ بیان کریں گے ۔ مقامی 40ماتمی انجمنوں کے ساتھ ساتھ مرکزی جلسو میں بیرون ریاست تلنگانہ کے ماتمی انجمنوں کے ماتم دار خونی ماتم کا نذرانہ پیش کریں گے ۔۔