کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے معتمد عمومی سے ایودھیا آراضی تنازعہ کمیٹی کی ملاقات

   

لکھنو /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ثالیثی کرنے والی کمیٹی نے جو ایودھیا حساس سیاسی تنازعہ کی یکسوئی کیلئے قائم کی گئی ہے ۔ آج کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے معتمد عمومی سے ملاقات کی ۔ کل رات وی وی آئی پی گیسٹ ہاوز میں ایک ملاقات ہوچکی ہے ۔ سابق سپریم کورٹ جج ایف ایم آئی خلیف اللہ اس موقع پر موجود تھے ۔ یہ کمیٹی کی دوسری کوشش ہے ۔ ان کے ساتھ آج دیگر ارکان نے سینئیر قانون داں سری رام پنچو بھی تھے ۔ بورڈ کمیٹی کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے ۔ کیونکہ ان کے آگے کوئی متبادل راستہ نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ پہلے ہی اپنا فیصلہ سناچکا ہے اور بورڈ سپریم کورٹ کے فیصلے کی پابند رہے گی ۔