کل ہند مقابلہ جات قرات ، تقریری ، تحریری ، کوئیز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : عظمت مصطفیؐ کانفرنس کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات کے لیے کل ہند مقابلہ جات قرات ، تقریری ، تحریری ، کوئز منعقد ہوں گے ۔ مقابلہ میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ اسکولس و کالجس کے صدر مدرسین و پرنسپل سے تصدیق شدہ فہرست ہونا ضروری ہے ۔ جس میں امیدوار کا نام ، عمر ، جماعت تحریر کی گئی ہو ۔ مقابلہ قرات 26 اگست ہفتہ 2 بجے دن ، تقریری مقابلہ 27 اگست اتوار 2 بجے دن کلیتہ البنین مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ اسی طرح 2 ستمبر مقابلہ تحریری ، 9 ستمبر مقابلہ کوئز مقرر ہے ۔ یہ مقابلہ جات مولوی وحید احمد صدر استقبالیہ کی صدارت میں منعقد ہوں گے ۔ ہر مقابلہ سے ایک دن قبل تک اپنے نام حسب ذیل مقامات پر داخل کرسکتے ہیں ۔ جے آئی انٹر پرائزس روبرو جونیر کالج چنچل گوڑہ فون 7036730397 اور جامعتہ المومنات ، مغل پورہ سے ربط کریں ۔۔