کمارا سنگاکار ایم سی سی کے صدر

   

لندن ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا ایم سی سی کی تاریخ میں پہلے غیر برطانوی صدر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جیسا کہ انہوں نے ایم سی سی کی صدارت پر ایک سال کی میعاد کیلئے فائز ہوئے ہیں ۔ ماہ مئی میں لارڈس میں ایم سی سی کا جلسہ عام منعقد ہوا تھا جس میں سابق صدر انتھونی نے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد کمارا سنگاکارا نے کہا ہیکہ میں کافی پرجوش ہوں کیونکہ ایک باوقات عہدہ پر مجھے فائز کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لئے ایک بہترین موقع اور دیگر ساتھیوں حمایت ہیکہ میں کرکٹ کے تئیں مزید بہتر امور کی انجام دہی دوں۔