بنگلور۔ 27 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹکا ایچ ڈی کمارا سوامی آج ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کافی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ مندیا کے عوام نے ان کے فرزند کو شکست دیتے ہوئے انہیں کافی مایوس کیا ہے جو کہ گزشتہ سال لوک سبھا الیکشن کیلئے یہاں سے مقابلہ کیا تھا ۔ وہ اس حلقہ سے جے ڈی ایس امیدوار بی ایل دیو راجو کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں خطاب کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 5 ڈسمبر کو 17 حلقہ اسمبلی کیلئے ضمنی انتخابات منعقد ہے۔ حلقہ بندیوں سے جے ڈی ایس امیدوار بی ایل دیو راجو مقابلہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 17 ارکان اسمبلی کی نااہلی کو درست قرار دیئے جانے اور انتخابات لڑنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد یہاں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔