بنگلورو 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہاکہ میں اُن کانگریسی قائدین سے انتخابی مہم میں حمایت طلب نہیں کروں گا جو اُن کے فرزند نکھل کمار سوامی کی امیدواری کے خلاف ہوں جو آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حلقہ لوک سبھا مانڈیا سے مقابلہ کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ حقیقی کانگریسی قائدین اور ورکرس نے پہلے ہی میرے بیٹے کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔