کمارسوامی کے’برہمن مخالف‘ ریمارکس پر کرناٹک میں احتجاج

   

بنگلورو۔ جنتا دل سیکولر کے رہنما اور کرناٹک کے سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمار سوامی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کے کچھ دن بعد، برہمن گروپوں نے جمعرات کو کوپل اور گنگاوتی میں احتجاجی مظاہرے کئے اور انتباہ دیا کہ وہ ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔ برہمن سماج یوتھ اسوسی ایشن نے کوپل اور گنگاوتی شہروں کے اشوکا سرکل میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کمار سوامی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ برہمنیت پر حالیہ تبصرے اور ایک برہمن امیدوارکے چیف منسٹر بننے پر اگر بی جے پی کو دوبارہ اقتدار سے متعلق کمارسوامی کے بیان نے کرناٹک میں ایک تنازعہ کو جنم دیا ہے۔تاہم، کمارسوامی نے بعد میں واضح کیا کہ اگر کسی برہمن امیدوارکوچیف منسٹر بنایا جاتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن اگر پارٹی پرہلاد جوشی کو چیف منسٹر ٰبنانے کا ارادہ رکھتی ہے، اگر بی جے پی کو ووٹ دیا جاتا ہے، تو اسے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنی امیدواری کا اعلان کرنا چاہیے۔ میرے لیے پرہلاد جوشی کے نام کا ذکر کرنے کی بنیادی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ ایک برہمن ہیں۔ وہ اس نسب سے تعلق رکھتا ہے جس کے پاس مہاتما گاندھی کے قاتل اور سری نگری مٹھ پر حملہ کرنے والوں کا ڈی این اے موجود ہے۔