کماری آنٹی کی فوڈ اسٹال نہ ہٹائی جائے :ریونت ریڈی

   

چیف منسٹر کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار، دوبارہ کاروبار شروع کرنے کا عزم
حیدرآباد۔31جنوری(سیاست نیوز) کماری آنٹی کے کھانے کے مرکز کو نہ ہٹایا جائے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے گذشتہ دو یوم سے سوشل میڈیا پر وائرل کماری آنٹی کی سڑک کے کنارے لگائی جانے والی ہوٹل پر جاری تنازعہ کو حل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی مادھاپور کے علاقہ میں سڑک کے کنارے چلائی جانے والی اس ہوٹل پر پہنچیں گے۔ چند یوم قبل فوڈ بلاگر کی جانب سے کماری آنٹی کی ویڈیو وائرل کئے جانے کے بعد اس فوڈ اسٹال پر عوام کے اژدہام کو دیکھتے ہوئے پولیس نے گذشتہ یوم سڑک کے کنارے چلائی جانے والی اس فوڈ اسٹال کو برخواست کردیا تھا لیکن آج چیف منسٹر نے دوبارہ اسی مقام پر فوڈ اسٹال لگانے کی اجازت دینے کی ڈی جی پی کو ہدایت دیتے ہوئے سب کو چونکا دیا۔ کماری آنٹی جن کا حقیقی نام داسری سائی کماری ہے نے چیف منسٹر کی جانب سے فوری ردعمل ظاہر کئے جانے پر کہا کہ انہو ںنے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب وہ دوبارہ فوڈ اسٹال نہیں لگائیں گی کیونکہ گذشتہ یوم جس طرح پولیس کا رویہ ان کے ساتھ رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے وہ مایوس ہوچکی تھیں لیکن چیف منسٹر کی جانب سے ہدایت دیئے جانے کے بعد وہ کافی خوش ہیں اور جلد ہی اپنے کاروبار کا دوبارہ آغاز کریں گی۔ 3