مانچسٹر ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار جوکہ پاکستان کے خلاف مقابلہ کے دوران عضلات میں جکڑن کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے وہ اب آئندہ دو یا تین مقابلوں کیلئے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ کمار جنہوں نے پاکستان کے خلاف اپنا تیسرا اوور بھی مکمل نہیں کیا تھا، اب ٹیم سے باہر ہیں لہٰذا ان کے مقام پر محمد سمیع کو قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ بھونیشور کمار آئندہ دو یا ممکنہ طور پر تینوں مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ سمیع شمولیت کیلئے بے تاب ہیں۔ ہندوستان کو آئندہ تین مقابلوں میں 22 جون کو افغانستان، 27 جون کو ویسٹ انڈیز اور 30 جون کو انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے اور ممکنہ طور پر بھونیشور کمار ان تینوں مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں۔