کمار سوامی اور بومئی اسمبلی رکنیت سے مستعفی

   

بنگلورو : جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) کے رہنما ایچ ڈی کمار سوامی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ہفتہ کو اسمبلی ارکان کے طورپر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ کمارسوامی چننا پٹنہ اور بومئی شیگاؤں حلقہ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ دونوں لیڈروں نے حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسی تناظر میں انہوں نے قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔ کمارسوامی کا استعفیٰ ان کے سیاسی کیریئر میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اب مانڈیا سے رکن پارلیمنٹ اورمرکزی وزیر بنے کمارسوامی نے جمعہ کو بنگلورو میں روڈ شو کیا۔ دریں اثنا، سندور سے کانگریس کے ایم ایل ای توکارام اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر کوٹا سرینواس پجاری کے بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اپنی اسمبلی سیٹیں چھوڑنے کی امید ہے ۔