٭ چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے اعلان کیا کہ صنعت کار کمار منگلم برلا نے آدتیہ برلا گروپ کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری فنڈ (سی ایس آر) کے ذریعہ اس ریاست میں 18 ماہ کے دوران 100 ہائی ٹیک گاؤ شالاؤں کی تعمیر سے اتفاق کرلیا ہے۔ گاؤ شالاؤں کی تعمیر بھی اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کی طرف سے کئے گئے انتخابی وعدوں میں شامل تھی۔ کمل ناتھ نے اس ضمن میں جمعرات کو ممبئی میں بڑے صنعت کاروں اور بزنسمین سے بات چیت کیا تھا۔
