کمار کی ونڈے میں 100 وکٹیں

   

سڈنی۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں اپنے بین الاقوامی کیرئر کے 100 وکٹیں پورے کر لئے۔ اترپردیش کے میرٹھ کے رہنے والے بھونیشور نے اپنے کیریر کا آغاز سال 2012 میں کیا تھا۔ 27 سال کے بھونیشور نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ کو بولڈ کیا تھا۔ اسی کے ساتھ آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر بھونیشور نے 10 اوور میں 66 رن دے کر آسٹریلیا کے دو بیٹسمینوں کو آوٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے 100 ونڈے وکٹ پورے کئے۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے ہندستان کے 19ویں بولر بن گئے ہیں۔ آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ کو تیسرے اوور میں آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی بھونیشور نے یہ کامیابی حاصل کی۔ بھونیشور نے کیریئر کے 96 ویں ونڈے میں 37.88کے اوسط سے اپنے 100 وکٹ پورے کئے۔ یادرہے کہ عرفان پٹھان نے صرف 59 میچوں میں اپنے 100 وکٹ پورے کئے تھے اور وہ اس مقام تک پہنچنے والے ہندستان کے سب سے تیز بولر ہیں۔ راشد خان نے سب سے تیز 100 وکٹ 44 میچوں میں اپنے نام کی ہے۔