کمال ہوگیا !پاکستانی ،ٹیم انڈیا کی حمایت کررہے ہیں : کوہلی

   

برمنگھم۔30 جون (سیاست ڈاٹ کام)انڈیا اورانگلینڈ کے درمیان میچ میں پاکستان کو بھی کافی اُمیدیں ہیں۔ اگرانگلینڈ کو ہندوستان شکست دیتا ہے توپاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ آسان ہوجائے گی۔ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میچ میں پاکستان کے لوگ بھی ٹیم انڈیا کی جیت کی دعا کررہے ہیں۔ برمنگھم کے ایجبسٹن میدان میں ہورہے اس مقابلے پرنہ صرف انگلینڈ بلکہ پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں بھی مرکوزہوگئی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی بھی اس بات کوجانتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے مداح ان کی حمایت کریں گے۔ ان کا ٹیم انڈیا کوحمایت کرنا غضب کی بات ہے۔ویراٹ کوہلی نے اس بارے میں کہا ’’سچ کہوں تو باہرجوکچھ بھی ہورہا ہے وہ میں نے نہیں دیکھا ،لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستانی مداح ہماری حمایت کریں گے، جوکہ ایک حیرت انگیز بات ہے‘‘۔ واضح رہے کہ اس میچ سے پاکستان کو قوی توقعات ہیں۔ اگرآج ہندوستان انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ آسان ہوجائے گی۔ ایسے میں پاکستانی مداح ٹیم انڈیا کی جیت کی امید کررہے ہیں۔