کمانڈو فرنچائزی کا تیسرا حصہ بن کر تیار ہے۔ اس بار بھی ودیوت جاموال کے ساتھ ادا شرما ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ ڈائرکشن آدتیہ بھٹ کا ہے اور پروڈیوسر وپل شاہ ہیں۔ فلم پہلے 6 ستمبر کو ریلیز کرنے کی خبر تھی لیکن پروڈیوسر و ڈائرکٹر اس تاریخ کو لیکر خوش نہیں ہیں، اس لئے اس کی ریلیز تاریخ آگے بڑھادی گئی ہے۔ پروڈیوسر وپل سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہاں ہماری فلم ستمبر 6 کو ریلیز نہیں ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے فلم 20 ستمبر کو ریلیز ہونے والی تھی۔ بعد میں تاریخ بدل کر 6 ستمبر کردی گئی لیکن اسی دن سشانت سنگھ راجپوت اور شردھا کپور کی چھچھورے بھی ریلیز ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ کمانڈو 3 کی ریلیز آگے بڑھادی گئی ہے۔ وہیں ایک وجہ یہ بھی سامنے آئی ہے کہ اس کے پوسٹ پروڈکشن کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ بتاتے چلیں کہ کمانڈو کی پہلی فلم 2013 میں ریلیز ہوئی تھی وہیں کمانڈو 2، 2017 میں ریلیز ہوئی۔ پہلی فلم نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی تھی لیکن دوسری کچھ خاص کمال نہیں کرپائی تھی۔ دوسری فلم سے سبق لیتے ہوئے تیسرے حصہ پر اور بھی زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ اس کی کہانی سے لیکر ایکشن سین پر خاص کام کیا گیا ہے۔