نئی دہلی۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم کے سابق جارحانہ بیٹسمین ویریندرسہواگ اپنی نڈر بیٹنگ کی طرح کھل کربیان بھی دیتے ہیں۔ سہواگ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران انل کمبلے کو ٹیم کا سلیکٹربنانے کی بات کہی۔ روگرام میں جب سہواگ سے پوچھا گیا کہ ہندوستانی ٹیم کا سلیکٹر کیسا ہوناچاہئے تواس پرانہوں نے کہا کہ انل کمبلے اس ذمہ داری کو بخوبی سنبھال سکتے ہیں۔ ویریندرسہواگ نے کہا کہ انیل کملبے میںکھلاڑیوں کو جوش اورخود اعتمادی سے آگے بڑھانے کا ہنر ہے۔ جبکہ بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹرکی تنخواہ بڑھانی چاہئے۔