مانچسٹر، 23 جولائی(پی ٹی آئی) ۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے چہارشنبہ کے روزہندوستان کے خلاف چوتھے ٹسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈینگ کا فیصلہ کیا۔زخمی کھلاڑیوں سے نبرد آزماہندوستانی ٹیم نے اپنی پلئینگ الیون میں تین تبدیلیاں کیں۔ کرون نائیر، نیتیش ریڈی اور آکاش دیپ کی جگہ سائی سدھارسَن، شاردْل ٹھاکر اور انشل کمبوج کو شامل کیا گیا ہے۔ انشل کمبوج کے لیے یہ ان کا ڈیبیو میچ ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ نے بھی ایک تبدیلی کی اسپنر شعیب بشیر کی جگہ لیام ڈاسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان پر نظر؟ بل میں نئے ضوابط کی تجویز
نئی دہلی، 23 جولائی(پی ٹی آئی) لوک سبھا میں پیش کیے گئے نیشنل اسپورٹس گورننس بل کے مطابق مرکزی حکومت کو غیر معمولی حالات میں ہندوستانی ٹیموں اور انفرادی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شرکت پر معقول پابندیاں عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ بل کی شق قومی مفاد میں ہدایات جاری کرنے اور پابندیاں لگانے کا اختیار کے تحت یہ وضاحت کی گئی ہے کہ حکومت بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت سے متعلق ایسے حساس اور ابہام والے معاملات میں مداخلت کر سکے گی، جو اکثر ہندوستان اورپاکستان کے تعلق سے ہیں۔