پنوم پن ، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) کمبوڈیا کے ساحلی شہر سیہانو کویل میں ایک زیر تعمیر عمارت حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 18 سے بڑھ کر 24 ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو زیر تعمیر عمارت کے گرنے سے 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون سین نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور راحت و بچاؤ کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں ۔حالیہ برسوں میں سیہانوکویل میں چینی ہوٹلوں اور جوئے خانوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے ۔ معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں چینی کمپنی کے اس زیر تعمیر عمارت کا مالک اور عمارت تعمیر کر رہی فرم کے سربراہ اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں ۔ کمبوڈیا کے ایک اراضی مالک کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے ۔ صوبائی گورنر نے کہا ہے کہ عمارت منہدم ہونے کے وقت تقریبا 50 مزدور جائے وقوعہ پر موجود تھے ۔کمبوڈیا میں حالیہ برسوں میں عمارتیں گرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں جو عمارت تعمیر کے ضوابط کے متعلق کئی سوال کھڑے کرتے ہیں ۔