کمبوڈیا میں کار حادثہ کا شکار ، 7 افراد ہلاک

   

ڈانگ ٹونگ : کمبوڈیا کے جنوب مغربی صوبے میں ایک گا ڑ ی ٹا ئر پھٹنے کے با عث سڑک سے نہر میں جا گر ی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے -قومی پولیس نے چہارشنبہ کو بتایا کہ یہ حادثہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے سے تھوڑی دیرقبل اس وقت پیش آیا جب ایک ٹویوٹا کیمری گاڑی ساحلی صوبے کمپوٹ کے ضلع ڈانگ ٹونگ میں قو می شا ہراہ 41 پر تیز رفتاری سے سفر کررہی تھی۔پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ کار کا اگلا دایاں ٹائر پھٹ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈرائیورگاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور اس کی گاڑی سڑک سے اتر کر نہر میں الٹ گئی۔اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین سمیت تمام 7 افراد کی موت واقع ہوگئی۔اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں سڑک پر ٹریفک کے حادثات اموات اور زخمیوں کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔پولیس نے بتایا کہ سال 2021کے پہلے 9 ماہ کے دوران ان حادثات میں تقریبا 1ہزار 65 افراد ہلاک اور 2 ہزا ر 593 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔