سیہانوک ول : کمبوڈیا کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے 20 سے زائد چینی شہری لاپتہ ہو گئے ہیں۔صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم نے بتایا کہ 41 چینی باشندوں کو لے جانے والی کشتی جمعرات کو سیہانوک وِل کے قریب مشکلات سے دوچار ہوگئی اور اس میں سوار صرف 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ سیہانوک وِل کا گاؤں حالیہ برسوں میں چینی سرمایہ کاری کی وجہ سے تیزی سے تبدیل ہو گیا ہے جہاں درجنوں کسینو کھل گئے ہیں۔چینی کارکنوں کو غیرقانونی طور پر شہر میں کام کرنے کے لیے سمگل کیے جانے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم کا کہنا ہے کہ ’پولیس ان لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جنہیں انہوں نے بچایا تھا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم لاپتہ ہونے والے 23 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔