اینگوپر ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کمبوڈیاکے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ملک کے مشہور انگ کور ٹمپل پارک میں تمام ہاتھیوں کی سواریوں پر پابندی عائد کی جائے گی ۔ آئندہ سال کے اوائل سے یہ پابندی رہے گی ۔ سیاحوں کو اس تاریخی منادر کا دورہ کرنے کیلئے ہاتھیوں پر سوار کیا جاتا تھا ۔ 14 کے منجملہ 5 ہاتھیوں کو جنگلات میں چھوڑدیا گیا ہے ۔ اس منادروں کے علاقہ سے 40 کیلو میٹر دور واقع جنگلات میں ہاتھیوں کو آزاد کردیا گیا ۔ اس کے بعد یہاں پر ہاتھیوں کی سواری بند ہوجائے گی ۔
