ریاض : شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کو ان کے ملک کے یوم آزادی کی تقریب پر مبارکباد دی۔خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے کمبوڈیا کے بادشاہ کی اچھی صحت اور خوشی کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوام دونوں کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایسا ہی ایک پیغام کمبوڈیا کے بادشاہ کو بھیجا۔