دہرہ دون : اترکھنڈ میں جاری کمبھ میلہ میں لاکھوں کی بھیڑ کے نتیجہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہوا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 102 ہندو عقیدتمند اور 20 سادھو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ میلے میں موجود کئی ہندو تنظیموں نے کورونا ٹسٹ کرانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ ہریدوار میں جاری کمبھ میلہ میں لاکھوں میں تعداد میں لوک جمع ہیں اور یہاں کورونا پروٹوکول پر کچھ عمل نہیں ہورہا ہے۔
