کمبھ میلہ ‘ صدر کووند اور خاتون اول کا گنگا پوجن

   

پریاگ راج ۔17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور ان کی شریک حیات نے آج پریاگ راج کا دورہ کیا اور سنگم کے مقام پر گنگا پوجن میں حصہ لیا جو جاریہ کمبھ میلہ کے سلسلہ میں منعقد ہوئی تھی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ صدر اور خاتون اول سویتا کووند آج صبح ایک خصوصی طیارہ سے یہاں پہونچے تھے ۔ان کا گورنر رام نائک اور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور دوسروں نے خیر مقدم کیا تھا ۔