کمبھ میلہ ‘ وزیر اعظم نے صفائی ورکرس کے پیر دھلائے

,

   

الہ آباد 24 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کمبھ میلہ کے دوران سنگم کے مقام پر ڈبکی لگائی اور صفائی ورکرس کے ساتھ بات چیت کی جو کمبھ میلہ کے دوران صفائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان صفائی ورکرس کو حقیقی کرم یوگی قرار دیا ۔ مودی نے گنگا آرتی بھی کی اور منتخبہ صفائی ورکرس کے پیر دھلائے ۔ یہ ان کی خدمات کا اعتراف تھا ۔ انہوں نے انگ وسترم بھی پیش کیا اور کہا کہ وہ صفائی ورکرس کے پیر دھلانے کی یاد زندگی بھر برقرار رکھیں گے ۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے سنگم میں 130 کروڑ ہندوستانی عوام کی بہتری کیلئے دعا کی ہے ۔