کمبھ میلے میں گزشہ پانچ دنوں میں 1701 شردھالو متاثر

,

   

Ferty9 Clinic

اتراکھنڈ کے ہری دوار میں کووڈ کے کیسوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر صحت نے ہائی کورٹ کے سامنے التجا کی ہے کہ کمبھ میلہ میں روزانہ پچاس ہزار سے بھی زیادہ آر ٹی-پی سی آر کووڈ ٹیسٹ کرائیں جائے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے کہ جب عہدیداروں نے بار بار یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ 31 مارچ سے ہائی کورٹ کے ہدایت کے مطابق پچاس ہزار ٹیسٹ کررہے ہیں۔سکریٹری (صحت) امیت نیگی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہری دوار انتظامیہ نے 39 ہزار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے ہیں۔سکریٹری نے مزید کہا کہ ہری دوار کو ’’ تیرتی آبادی ‘‘ کی اکثریت حاصل ہے۔ لہذا یہ ٹیسٹ کروانا مشکل ہے۔ عہدیدارکا کہناہےکہ ٹیسٹ کرانے والوں میں مقامی لوگوں کی اکثریت ہے۔اسی دوران بدھ کے روز ہری دوار میں دوسرا ’شاہی سنن‘ کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ہر روزجاری ہونے والی صحت کی رپورٹ کے مطابق ہری دوار میں 525افراد کو کورنا مثبت ہورہا ہے۔ گذشتہ پانچ دنوں میں ہفتے کے روز سے مجموعی طور پر 1701مثبت پائے گئے ہیں ۔خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ مہا کمبھ سے لوٹ رہے سادھوئوں میں سے ملک میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے