کمبھ نگر۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام)پریاگ راج میں ہونے والے میلے کمبھ میں منگل کی صبح ناتھ سماج کے 2 ٹینٹوں میں آگ لگنے سے اس میں رکھی تمام اشیاء جل کر خاک ہوگئیں۔کمبھ میلہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل( ڈی آئی جی) کے پی سنگھ نے بتایا کہ ناتھ سماج کے کیمپ میں آگ لگنے سے دو ٹینٹ جل گئے اور اس میں رکھے فرنیچر کے ساتھ دیگر اشیاء او ر کچھ نقدی جل کر خاک ہوگئیں۔ آگ لگنے سے کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں دھواں اٹھتے ہی وہاں موجود فائر بریگیڈ کی ٹیم نے وقت رہتے ہی آگ پر قابو حاصل کرلیا۔ میلہ افسر وجے کرن آنند نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ شرکٹ بتائی ہے۔ ان کے مطابق مسلسل بلور چلنے کی وجہ سے آگ لگی۔ اس آگ میں جلنے والے دونوں ٹینٹوں کی جلد ہی مرمت کرائی جائے گی۔