کمبھ کے حوالے سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں یوگی:اکھلیش یادو

   

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعلی لگاتار جھوٹ بو لر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور مذہبی جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔ایس پی سربراہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمبھ سے جڑے کئی سوالات کھڑے کئے اور بی جے پی حکومت پر بڑے گھپلے بازی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ یہ دعوی کررہے ہیں کہ یہ مہاکمبھ 144 سال بعد ہورہا ہے جبکہ ایسا کسی بھی شاستر میں نہیں ہے ۔انہوں نے یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اگر مہاکمبھ حقیقت میں 144سال بعد منعقد کیا جارہا ہوتا تو حکومت نے بجٹ سیشن میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ بجٹ سیشن کے دستاویزات میں صاف لکھا گیا ہے کہ کمبھ کا انعقاد ہر 12 سال میں ہوتا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومت عوام سے جھوت بول رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس تقریب سے اتر پردیش کو تقریباً 3.5 لاکھ کروڑ روپے کا معاشی فائدہ پہنچا ہے ۔ اگر یہ درست ہے تو اس رقم کو بھی جی ایس ٹی ڈیٹا میں درج کیا جانا چاہیے ۔