کمرشیل ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : یکم / جنوری (ایجنسیز) مرکزی حکومت نے نئے سال کے موقع پر 19 کیلو گرام والے کمرشیل ایل پی جی سیلنڈروں کی قیمت میں میٹرو شہروں کیلئے تقریباً 111 روپئے کا اضافہ کردیا ہے ۔ دہلی میں اب کمرشیل گیس سیلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1691.50 روپئے ہوگئی ہے ۔ کولکتہ اور ممبئی میں نئی قیمت ترتیب وار 1795 اور 1642.50 روپئے ہوگی ۔ چینائی میں کمرشیل سیلنڈر کی نئی قیمت 1849.50 روپئے ہوگئی ہے ۔