کمرشیل ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کاش ’ اپریل فول ‘ ہوتا

   

مرکزی حکومت اور مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو وہ مجھے ان فالو کریں : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے مرکزی حکومت پر تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کمرشیل ایل پی جی گیس کی قیمت میں 273.5 روپئے کا بھاری اضافہ کردینے پر طنزیہ ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ کاش یہ ’ اپریل فول ‘ ہوتا تو بہتر تھا ۔ ٹوئیٹر پر کافی سرگرم رہنے والے کے ٹی آر نے کہا کہ کمرشیل ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کو وہ صرف اپریل فول تصور کررہے ہیں اور امید کررہے ہیں کہ یہ اپریل فول ہی ثابت ہو ۔ اور ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے وزیراعظم نریندر مودی کا مشہور ڈائیلاگ ’ اچھے دن ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اس کو ’ اپریل فول ‘ قرار دیا اور کہا کہ مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک اور غریب عوام کے لیے کبھی اچھے دن نہیں آئے اور جو وعدے کئے گئے انہیں پورے نہیں کئے گئے ۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے غلط پالیسیوں بالخصوص تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں سے ناانصافی کے خلاف مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو بدستور تنقیدوں کا نشانہ بناتے رہیں گے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ان کے ان تبصروں اور تنقیدوں پر کسی کو تکلیف پہونچ رہی ہے تو وہ انہیں (کے ٹی آر ) کو ٹوئیٹر پر ان فالو کرسکتے ہیں ۔ وہ مرکزی حکومت کی ناکامی اور جھوٹی تشہیر کا منھ توڑ جواب دیتے رہیں گے ۔۔ ن